فلک شبیر نے اہلیہ کی خواہش پوری کردی

Falak and Sara
کیپشن: Falak and Sara
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )پاکستان کے نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیوی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک اور خواہش پوری کردی۔

تفصیلات کے مطابق فلک شیر نے اپنی بیوی کیلئے کھانا تیار کرکے ثابت کردیا کہ وہ اچھے شیف بھی ہیں۔ فلک شبیر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بیگم کی خواہش پوری کرتے ہوئے کھانا تیار کرتے ہیں اور اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردیتے ہیں۔

فلک شبیر ویڈیو میں کھانے کی تفصیلات بتاتے ہیں کہ میں نے بہت جدوجہد کے بعد یخنی پلا تیار ہے، اس کے علاوہ دودھ کا سوجی کا حلوہ بھی ہے ساتھ ہی ساتھ کھانا تیار کرتے ہوئے کچن میں گند ڈالنے پر بیگم کی ڈانٹ سے بچنے کیلئے فلک معافی بھی مانگتے ہیں۔