وکلاء پر  تشدد، احاطہ عدالت میدانِ جنگ بن گیا

 وکلاء پر  تشدد، احاطہ عدالت میدانِ جنگ بن گیا
کیپشن: session court fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: احاطہ عدالت میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھنے لگے، وکلا بھی غیر محفوظ سیشن عدالت میں وکلاء پر  تشدد کے دو واقعات سامنے آگئے۔

جعلی چیک کا معاملہ، سیشن عدالت میں فریقین آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی، کپڑے پھاڑ دیے، متعدد زخمی، ملزمان نے دو وکلاء کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج جعلی چیک کیس کے مقدمہ کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم ںے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 26 مئی کو مقدمے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بعد ازاں مقدمہ کے ملزمان اور مدعی عدالت میں پیش ہونے کے بعد تلخ کلامی کے باعث آپس میں دست و گریبان ہوگئے۔

وکلاء نے لڑائی ختم کرانے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خالد پرویز ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے، ملزمان گروپ کے غلام مصطفی اور دیگر نے وکیل پر تشدد کیا اور عدالت سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے 3 زخمی ملزمان کو پیچھا کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

 وکلاء پر تشدد کا  دوسرا واقعہ تب پیش آیا جب لیڈی وکیل کو ملزمان نے حملہ کرکے زخمی کر دیا، ملزمان نے خاتون وکیل نازیہ اشرف خان پر احاطہ عدالت میں حملہ کیا۔ ایک ہی روز میں ملزمان کی جانب سے وکلا پر تشدد کا دوسرا واقعہ تھا۔ تھانہ ساندہ میں درج فراڈ کے مقدمہ میں مدعی کی خاتون وکیل کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان فخرالدین , بشری ندیم اور حرب کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer