پنجاب حکومت ٹیکس وصولی کاہدف حاصل کرنےمیں ناکام

Punjab tax department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:کورونا وائرس کی تیسری لہر، پنجاب حکومت کی ٹیکس وصولی  سست  روی کاشکار،9 ماہ میں مجموعی طور پر 175 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ،مارچ کے دوران پنجاب میں 18.8 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران  پنجاب  حکومت کو  ٹیکس وصولی  میں مشکلات کاسامنا، پنجاب میں 9 ماہ میں مجموعی طور پر 175 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی، مارچ  کےدوران پنجاب میں 18.8 ارب کی ٹیکس وصولی کی گئی، حکومت مقرر کردہ ٹیکس وصولی کا ہدف بھی  پورا نہیں کر پائے گی،بورڈ آف ریونیو 9 ماہ میں 42.4 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر سکا جو گزشتہ مالی سال کے56 ارب کے مقابلے میں 13.6 ارب کم ہے،ایکسائز نے9 ماہ کے دوران 24.7ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جبکہ ریونیو اتھارٹی نے9 ماہ میں 107.3 ارب کی ٹیکس وصولی کی۔
 محکمہ پنجاب ٹرانسپورٹ نے 49 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی،انرجی کی مد میں 6 ارب کا ہدف،13.4 کروڑ کی ٹیکس وصولی کی گئی جبکہ رواں سال ٹیکس وصولی کا ہدف 2 کھرب20 ارب مقرر کیا گیا تھا۔