وقاص احمد: ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں اہم انکشاف، 27 سالہ مائرہ ذوالفقار کو مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مائرہ کو مبینہ طور پر کرائےکے قاتلوں سے قتل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹاؤن تھا۔ فوٹیجز سے ملزموں کی ڈیفنس میں غیر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مائرہ کو قتل کرنےکا کا ٹاسک کس نے سونپا؟ پولیس نے کھوج لگانا شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون کو مائرہ کے شادی سے انکار کارنج تھا۔ ظاہر جدون، مائرہ کے دوستوں میں سیاسی شخصیات سمیت افسروں کے بچے شامل ہیں۔ ظاہر جدون مائرہ ذوالفقار کی دوست کو بھی جنسی ہراساں کرچکا ہے جبکہ پولیس کیس کےاب تک کےشواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا چکی ہے۔
دوسری جانب مائرہ قتل کیس میں آئی جی پنجاب نےلاہور پولیس کو ناقص تفتیش پرریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ 3مئی کو قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد مائرہ کیس میں تاحال خاطرخواہ کامیابی نہ ملی۔مقتولہ کےوالد نےپولیس پرعدم تعاون کااظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب نےسی سی پی او، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن،متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی ٹیم کو اب تک کی ہونے والی پیشرفت میں طلب کرلیا ہے۔