شہید سید انصارعلی نقوی کی پہلی برسی،غم آج بھی تازہ

ANSAAR NAQVI DEATH ANNIVERSEY
کیپشن: ANSAAR NAQVI DEATH ANNIVERSEY
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آئے حادثے کو ایک سال مکمل ہوگیا مگرسٹی نیوزنیٹ ورک فیملی کا غم آج بھی تازہ ہے۔سینئرصحافی اورسابق ڈائریکٹر پروگرامنگ 24نیوزسیدانصار علی نقوی بھی اس حادثےمیں شہیدہوگئےتھے.

 تفصیلات کےمطابق کراچی میں22 مئی 2020کوپی آئی اے کےطیارے کو حادثہ پیش آیاتھا جس میں جہازکےعملےسمیت 97 زندگیوں کی ڈور ٹوٹ گئی۔ پی آئی اے کےطیارے نے لاہور سے کراچی کی جانب  اڑان بھری  مگر بدقسمتی نےمنزل سے پہلے ہی طیارہ حادثے کا شکارہوگیا،اس طیارے میں ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوزسینئرصحافی انصارنقوی بھی سوارتھے جودوسرے مسافروں کی طرح عید منانے گھرجارہے تھے۔
انصار نقوی شہید کی اہلیہ رعنا انصار آج بھی ان کی یادوں کونہیں بھول پائیں، ان کا کہناہےکہ یقین نہیں آتاکہ انصار نقوی ہم میں نہیں رہے
مرحوم کےچھوٹے صاحبزادے شاہ زیب کا کہنا ہے کہ والد صاحب نہ صرف ایک شفیق باپ تھے بلکہ بہترین دوست بھی تھے۔  انصارنقوی شہید کے اہل خانہ ہی نہیں ان کے ساتھی صحافی بھی ان کے ساتھ گزرے لمحات کو فراموش نہیں کرپائے۔