اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشیری رحمان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
محسن نقوی نے کہاہے کہ بیٹی کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔