ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر : اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

عیدالفطر : اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عیدالفطر پر اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاند رات اورعید الفطر پر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ رہا۔ اس کے علاوہ عید سے ایک دن قبل ڈومیسٹک کے کرائے سابقہ کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زائد رہے جس کے دوران 30فیصد مہنگےٹکٹس بھی شہریوں نےخریدے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضافہ عید سیزن اورجیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کےسبب ہوا۔ ذرائع کےمطابق شہریوں کےاندرون ملک فضائی سفرمیں کمی رہی تاہم بیرون ملک سےپاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ رہا۔