ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی ٹی او کے حکم پر بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

شہر کے مختلف شاہراہوں پر سٹی ٹریفک پولیس کے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، موٹر سائیکل، گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ لائسنس کی عدم دستیابی پر فوری لائسنس بنوانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کی موجودگی محفوظ سفر کی ضمانت ہے، شہری بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلائیں، ورنہ کارروائی ہو گی ۔