ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی و سرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

 حکومتی و سرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کے دوران حکومتی و سرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔ 

 ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ملتان کی جانب سے صادق آباد میں کارروائی کی گئی، اس دوران حکومتی وسرکاری شخصیات کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نے بتایا کہ ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے سیاسی وسرکاری شخصیات کی اےآئی تصاویر و ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیاپرشیئرکیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔