سعودی عرب پاکستان میں پن بجلی پروجیکٹس کے لئے سرمایہ دے گا، معاہدوں پر دستخط احد چیمہ نے کئے

Saudi fund for Development, Shaikh Siltan bin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سعودی عرب پاکستان میں پن بجلی کے کئی منصوبوں کے لئے سرمایہ فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کے فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے نمائندہ سلطان بن عبدالرحمان المرشد  اور پاکستان  کے وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے جمعہ کے روز پن بجلی کے منصوبوں کی مالی معاونت کے  لئے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 70 میگا واٹ ہائیڈرو اپور پراجیکٹ منصوبوں کے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔ 

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے  وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے کی ۔ پاکستان کی جانب سے وزیر برائے اقتصادی امور احد  چیمہ نے 48 میگا واٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور  22 میگا واٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ایم او یوز  پر دستخط کیے گئے ۔
شونڑ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر  66 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی  اور  جاگراں فور  منصوبے پر 41 ملین  ڈالر ک لاگت آئے گی۔ 

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور  چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایف ڈی سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے۔