بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع

بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت۔
 انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع کر دی۔عدالت نے اڈیالہ جیل سپریڈنٹ جو بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے۔ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل نہیں ہو سکی۔
چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔کورٹ نمبر 3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔