خاتون وزیراعظم فیک پورنو بنانے والوں سے ہرجانہ وصولنے کے لئے پر عزم

Prime Minister Giorgia Meloni Deepfake: Giorgia Meloni Sues Man, His Father For 100,000 Euros Over Deepfake Porn Of Italian PM | Europe News - Times Now 14 hours ago Times Now Giorgia Meloni Deepfake: videos, Fake porno, City42, Compensation case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اٹلی کی وزیراعظم  جارجیا میلونی اپنی جعلی پورنو ویڈیو بنانے والوں کو سزا دلانے کے لئے عدالت میں گواہی دیں گی۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کی ڈیپ فیک ویڈیو   بنانے والے باپ بیٹا سنگین جرم کے سبب سنگین صورتحال سے دوچار ہو گئے۔

روم میں تفتیشی اہلکاروں کا  کہنا ہے کہ عدالت میں پیش کئے جانے والے مقدمہ میں ملزم دو افراد باپ بیٹا ہیں۔ انہوں نے جارجیا میلونی کی عام تصویر کی مدد سے ان کی پورنو ویڈیو بنائیں اور انہیں امریکہ میں ایک ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کیا۔ 

 وزیراعظم 47 سالہ جارجیا میلونی اپنی تصویر کے غلط استعمال کے خلاف جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اس کیس میں آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ  پرعزم ہیں کہ 2 جولائی کو اٹلی کی عدالت میں ملزمان کے خلاف گواہی دینے کے لیے پیش ہوں گی۔ایک  40 سالہ شخص اور اس کے 73 سالہ باپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے یہ گندی جعلسازی کی۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کی طرف سے  دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیوز امریکا میں ایک فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھیں اور کئی مہینوں کے دوران انہیں لاکھوں بار دیکھا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ڈیپ فیک ویڈیو 2022 کی ہیں اس وقت جارجیا میلونی  وزیر اعظم  نہیں بنی تھیں۔

وزیراعظم کی جانب سے ملزموں سے  1 لاکھ یورو ہرجانہ مانگا گیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم کی قانونی ٹیم کا کہنا ہےکہ جارجیا میلونی ہرجانے کی پوری رقم مردوں کے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کے لیے عطیہ کریں گی۔

اطالوی وزیراعظم کی وکیل ماریا جیولیا مارونگیو نے کہا کہ معاوضے کا مطالبہ ان خواتین کو  پیغام دے گا جو اس قسم کے گھٹیا جرائم کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میںبہت سے لوگ  ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہوچکے ہیں۔
٭٭٭٭٭