ای چالان جمع کروانا ہوگیا نہایت آسان

 ای چالان جمع کروانا ہوگیا نہایت آسان
کیپشن: City42- E-Challan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ای چالان جمع کروانا ہوگیا نہایت آسان، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی،یوبی ایل،ایچ بی ایل اور ایم سی بی بینک کےمابین الیکٹرانک چالان کے حوالے سے معاہدہ طےپاگیا ۔

ذرائع کے مطابق اب  پنجاب،نیشنل سمیت پرائیویٹ بینک میں بھی ای چالان جمع ہوسکے گا ، محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد پرائیویٹ بنک اکاؤنٹ ہولڈزای پیمنٹ کےذریعےجرمانےکی ادائیگی کرسکیں گےجبکہ بہت جلدون لنک کےذریعےاے ٹی ایم سےبھی ای چالان جرمانہ جمع کرایاجاسکے گا،نجی بینک ادائیگی سے متعلق جان کاری کیلئے ایپ بھی متعارف کرائیں گے جس پرشہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونیوالےای چالان آن لائن چیک کرسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer