سٹی 42 : رانیپور قومی شاہراہ پر ماں اور بیٹا ٹرالر کی زد میں آگئے، پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔
پنجاب سے کراچی کی طرف جاتے ہوئے ٹرالر نے روڈ کراس کرنے والے ماں بیٹے کو ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ راشد شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اُس کی زخمی والدہ زرینہ شیخ کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے ٹرالر سمیت ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ۔