(انور عباس) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں حالیہ ایران امریکہ مفاہمتی عمل اور جاری مذاکرات، پاک-ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر دوطرفہ و کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔