ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونگی دو گیج میں فائرنگ اور پتھراؤ، 3 افراد زخمی

چونگی دو گیج میں فائرنگ اور پتھراؤ، 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ اور پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ چونگی دو گیج کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو افراد کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور معاملہ فائرنگ اور پتھراؤ تک جا پہنچا۔

واقعے کے دوران فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ دونوں مبینہ ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔