ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں شدید گرمی ، آنکھوں کے امراض میں اضافہ

 کراچی میں شدید گرمی ، آنکھوں کے امراض میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں شدید گرمی کے باعث آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ۔ 

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ 2 سو سے زائد مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر قاضی واثق  کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے آنکھیں لال ہونا اور آنکھوں میں جلن ہونے کی شکایت ہوتی ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق اس گرمی میں آنکھوں کے امراض میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہوگا ، عوام اس موسم میں احتیاط اپنائے ۔ اس گرمی میں معیاری چشمے پہنیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آنکھوں میں جلن یا سوزش کی صورت میں فوری ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں ۔