ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

شہر میں کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : لاہور میں کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے ون فائیو پر کالز میں 120فیصد اضافہ ہو گیا ۔ رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران دوران 75ہزار سے زائد سنگین جرائم کی پولیس ہیلپ لائن پر کالز موصول ہوئیں۔
 پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سنگین جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے رواں سال شہر میں بڑے ڈاکوں کی 280کالز 15پر موصول ہوئیں۔گزشتہ سال پہلے پانچ ماہ کے دوران بڑے ڈاکوں کی 190کالز ون فائیو پر موصول ہوئی تھیں۔چھینا جھپٹی کی گزشتہ سال 10964 کالز ون فائیو پرموصول ہوئیں۔رواں سال چھینا جھپٹی کی 16435 ون فائیو کالز موصول ہوئیں۔گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی گزشتہ سال 17142 ون فائیو کالز موصول ہوئیں۔گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی رواں سال 19171 کالز پولیس ہیلپ لائن پر کی گئیں۔گزشتہ سال گاڑی اورموٹرسائیکل چھیننے کی 581 وارداتوں کی کالز موصول ہوئیں۔رواں سال گاڑی اورموٹرسائیکل چھیننے کی ون فائیو پر 708 کالز کی گئیں۔اغوا کی گزشتہ سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1150ون فائیو کالزموصول ہوئیں۔اغوا کی رواں سال کے 5ماہ میں 1700سےزائد ون فائیو کالزموصول ہوئیں۔