بھولا اور ببر نامی بھینسوں کی جوڑی خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئی

 بھولا اور ببر نامی بھینسوں کی جوڑی خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد علی: عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑ ھ گئیں ، لوگوں کی بڑی تعداد جانوروں کی خریداری کیلئے منڈی کا رخ کرنے لگے، منڈی میں موجود سرخ بھینسوں کی جوڑی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہے، بھولا اور ببر نامی بھینسوں کا وزن 50 من سے زیادہ۔۔جبکہ قیمت 50 لاکھ ہے۔

مویشی منڈیوں میں ایک سے ایک جانور موجود ہے، نایاب نسل کے بکرے، بیل، اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، مویشی منڈی میں 30 ہزار سے 30 لاکھ تک کےجانور موجود ہیں،  منڈی میں موجود سرخ بھینسوں کی جوڑی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بھولا اور ببر نامی بھینسوں کا وزن 50 من سے زیادہ ہےاور قیمت 50 لاکھ ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھینسوں کو خصوصی طور پر عید قرباں کے لیے تیار کیا ہے۔