انٹرمیڈیٹ کے پیپرز کی مارکنگ کیلئے لیکچرارز کی قلت

 انٹرمیڈیٹ کے پیپرز کی مارکنگ کیلئے لیکچرارز کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ کے پیپرز کی مارکنگ کیلئے لیکچرارز کی قلت،  تعلیمی بورڈ نے پرچوں کی چیکنگ کیلئے کالج ٹیچرز انٹرنز کی خدمات حاصل کرلیں۔

مارکنگ کا تجربہ نہ ہونے کے باعث سی ٹی آئیز سے پیپر چیک کرانے سے بچوں کے نتائج پر برا اثر پڑنے کا خدشہ ہے،اساتذہ کا کہنا ہے سی ٹی آئیز اس وقت کسی کالج میں نہیں پڑھا رہے،سی ٹی آئیز کے پاس اس وقت کوئی اپوائنمنٹ لیٹر بھی نہیں ہے،اس فیصلے کےباعث طالب علموں کے ساتھ ناانصافی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے بورڈ حکام مارکنگ صرف ماہر لیکچراز سے کرائیں تاکہ طالب علموں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے پیپر مارکنگ صرف ماہر اساتذہ سے کرائی جارہی ہے۔