وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیرس میں گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیوا نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ملک کی موجودہ اقتصادی اور معاشی صورتحال سے ایم ڈی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی آئی ایم ایف نے نویں جائزے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر شیری رحمان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا اور معاون خصوصی طارق فاطمی موجود تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر