پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ٹرانسپورٹرز نے بڑا مطالبہ کر دیا

Transporters,On petrolium, price
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پبلک ،گڈز ،کارگو ٹرانسپورٹرز کو پریشان کردیا ۔
لاہور چیمبر میں پبلک ،گڈز اور کارگو ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اجلاس ہوا،کنونیئر کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ عصمت اللہ نیازی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سینئر نائب صدر لاہور چیمبر رحمان عزیز کی خصوصی طور شرکت کی۔
 ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھاکہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھنے سے پہیہ چلانا مشکل ہوگیا ہے ،حکومت ہماری بات نہیں سنتی ،متعلقہ وزیر کہتے ہیں سڑکوں پر آئیں تو بات سنیں گے، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے کرائے بڑھانے دے۔