محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

Pakistan Railway increases train fares
کیپشن: Pakistan Railway increases train fares
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)  محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے، لاہور سے کراچی،  ملتان، پشاور، راولپنڈی اور دیگر شہروں کےکرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا. 

لاہورسےکراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 2350، اےسی سٹینڈرڈ کرایہ 4300، اےسی بزنس کرایہ 6000 اور اے سی سلیپر کا کرایہ8400روپےتک ہوگیا ، لاہورسے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے، اے سی سٹینڈرڈکا کرایہ 4150 روپے ہوگیا، لاہور سے پشاور اکانومی کلاس کا کرایہ 750، اے سی بزنس کلاس کرایہ 1200 روپےمقرر کیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے ملتان اکانومی کلاس کا کرایہ 800، اےسی سٹینڈرڈ  کرایہ 1450، اےسی بزنس کلاس کا کرایہ 2000 روپے تک مقرر کیا گیا،  لاہور سے راولپنڈی اکانومی کلاس کرایہ650، اےسی سٹینڈرڈ 1000 اور بزنس کلاس کا کرایہ 1100 روپےمختص کیا گیا۔