ڈالر پھر بے لگام ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

United States Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر پھر مہنگا،انٹربینک میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 211.48 روپے سے بڑھ کر 211.93روپےکی بلند ترین سطح  پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.21فیصد کمی ہوئی ،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 210.50 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک مین ڈالر کی بلند سطح 212 روپے رہی۔
ماہرین کا کہناتھا کہ طلب پر ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ،نئی حکومت آنے کےبعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 29 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،
کراچی:12 اپریل 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا،پی ٹی آئی کے سابق حکومت کے 3.5 سال دور حکومت میں ڈالر 59 روپے مہنگا ہوا تھا،اگست 2018 میں انٹربینک میں ڈالر 123 روپے کا تھا،پی ٹی آئی کے3.5 سال دورہ حکومت میں ڈالر 123 روپے سے بڑھ کر 182 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer