پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب
کیپشن: IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) مذاکرات کامیاب، معاہدہ ہوگیا، آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے معاشی اقدامات سے اتفاق کرلیا ہے، پاکستان کے بجٹ اقدامات پر آئی ایم ایف راضی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہوگیا، وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بڑی خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

قرض پرو گرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری ملیں گے، حکومتی ذرائع کے مطابق معاہدے سے متعلق جلد اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔