پنجاب یونیورسٹی سےبھاری مقدار میں شراب پکڑی گئی

پنجاب یونیورسٹی سےبھاری مقدار میں شراب پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی کےسیکیورٹی سٹاف کی بڑی کارروائی، یونیورسٹی کے گیٹ نمبرایک پر بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں ۔

 تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کےسیکیورٹی سٹاف کی بڑی کارروائی، یونیورسٹی کے گیٹ نمبرایک پر بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں ۔ موٹر سائیکل سوارطلبہ  تنظیم کےناظم کا نام لیکر شراب یونیورسٹی ہاسٹل پہنچا رہا تھا جبکہ  موٹر سائیکل سوار بیگز میں شراب کی 20 بوتلیں یونیورسٹی ہاسٹل لیکر جا رہا تھا  سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک بیگز دیکھ کر گیٹ نمبر ایک پر موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا ،

یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب کی بوتلیں قبضہ میں لینے کے بعد پولیس طلب کر لی،  پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم اور موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا جبکہ  پنجاب یونیورسٹی نے طالب علم کو معطل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔