کورونا پر تحقیق کریں، نقد انعام پائیں، طلبا کیلئے زبردست آفر

Corona research
کیپشن: Corona research
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) جی سی یونیورسٹی لاہور میں کورونا پر تحقیقی مقابلہ کرائے گی، طلبا کورونا کے تناظر میں درپیش چیلنجز اور مواقع پر تحقیق کریں گے اور نقد انعام پائیں گے، وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ تحقیق ایسی ہونی جو معاشرے میں تبدیلی لاسکے۔

جی سی یونیورسٹی کی جانب سے لاہور میں کورونا پر تحقیق کے حوالے سے ہونے والے مقابلے میں حصہ لینے والے بہترین شعبہ جات کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، تحقیقی مقابلے میں یونیورسٹی کے آٹھ شعبہ جات کے طلبا حصہ لیں گے، طلبا اپنے مضامین کے نقطہ نظر سے موضوع پر تحقیق کریں گے، جی سی یو شعبہ معاشیات کے طلبا معیشت پر کورونا کے اثرات کی تحقیق کریں گے، ادب کے طلبا وبائی امراض کے دوران پیدا ہونے والے ادب کا تجزیہ کریں گے۔

 شعبہ نفسیات کورونا کے دماغی اور جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا، تاریخ کے طالبعلم تاریخی نقطہ نظر سے وبائی امراض پر تجزیہ کریں گے، جبکہ وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر بھی تحقیق ہو گی، شعبہ جغرافیہ کورونا کے مقامی پھیلاؤ کے حوالے سے مطالعہ کرے گا، وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق تحقیق ایسی ہونی جو معاشرے میں تبدیلی لا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز، ریاست اور صنعت کے درمیان خلاء ہے، جی سی یو کے طلباء کو ایسے موضوعات پر لکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں جو اداروں اور صنعتوں کے معیار کو بہتر بنائے۔

واضح رہے کہ خطرناک وائرس کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار 652 متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 76 ہزار 667 ہو گئیں، 1 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 652 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer