سو سالہ بزرگ شہری بیٹوں کی قید سے بازیاب

Old age men
کیپشن: Old age men
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: جائیداد کے لالچ میں والد کو قید کرنے کا معاملہ، سو سالہ بزرگ کی بیٹوں کی حراست سے بازیابی، بیٹیوں کی درخواست پر سو سالہ بزرگ کو بازیاب کرایا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی رضیہ، کوثر اور ارشاد بی بی نے اپنے دو بھائیوں سے اپنے سو سالہ والد حیدر خان کی بازیابی کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا۔ ان کا کہنا تھا والد کو ہمارے دو بھائیوں نے جائیداد کیلئے اپنا پاس رکھا ہوا تھا اور ہمیں ملنے نہیں دیتے تھے۔ بھائی رشید خان اور حمید خان جائیداد میں ہمارا حصہ ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

مانگا منڈی پولیس نے سو سالہ بزرگ کو بیٹیوں کی حراست سے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا۔ بزرگ کو کم سنتا تھا پھر بھی عدالت ںے بزرگ سے استفسار کیا وہ کیا چاہتے ہیں کہ بیٹیوں کو حصہ دیا جائے، جس پر بزرگ نے کہا میں بیٹیوں کو ان کا حصہ دینا چاہتا ہوں اور بیٹیوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے اسے بیٹیوں کے ساتھ اجازت دے دی۔

جھکی ہوئی کمر اور لاٹھی کے سہارے چلتا ہوا بزرگ عدالت میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ بزرگ نے بیٹیوں کے جائیداد میں حق کو تسلیم کیا۔