دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کوکسی سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کوکسی سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی کےڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسزڈاکٹرسہیل سلیم نےکہا ہےکہ دورہ انگلینڈ میں رسک ضرور ہےلیکن اسےکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انگلینڈ میں کھلاڑیوں کوکسی سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی، روزانہ کی بنیاد پرکھلاڑیوں کا چیک اپ کیا جائےگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ کےلیےمنسلک ہونےوالےڈاکٹر سہیل سلیم نےویڈیو لنک کانفرنس میں کہا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنےوالےکھلاڑی ہی انگلینڈ جا سکیں گے، انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ 29 جون کوہوگی، انگلینڈ میں باقاعدگی سےکھلاڑیوں اور مینجمنٹ کےٹیسٹ کیےجائیں گے،انگلینڈ میں پازیٹو آنےوالےکھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا جائےگا،سات دن کھلاڑی آئسولیٹ رہےگا اگریہ کھلاڑی مسلسل پازیٹوآتا رہےگا توپھرواپس بھجوایا جائےگا۔

ڈاکٹرسہیل سلیم نےکہا کہ ویسٹ انڈیزسیریز اورفٹ بال میچز میں انتظامات کومانیٹرکررہےہیں، ویسٹ انڈیز کے کسی بھی کھلاڑی کا ٹیسٹ اب تک مثبت نہیں آیا،انگلینڈ میں صورتحال پہلےسے بہت بہتر ہے، وائرس کا رسک تو رہےگا اسے کہیں بھی زیرو قرار نہیں دیاجاسکتا،تمام تر اقدامات کرکٹ کی بحالی کے لیےکیےجا رہےہیں۔

ڈاکٹر سہیل سلیم نےکہا کہ ہیلتھ ورکرز کی طرح میدان آباد کرنےمیں کردار ادا کرنے والے کھلاڑی بھی سولجرہیں، جوموجودہ حالات میں لوگوں کی پریشانی کم کرنے کےلیےمیدان میں آئےہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer