ایل ڈی اے میں تنظیمی سرجری کیلئے مارکیٹ سے کنسلٹنٹ رکھنے کا فیصلہ

ایل ڈی اے میں تنظیمی سرجری کیلئے مارکیٹ سے کنسلٹنٹ رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایل ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اورتنظیمی سرجری کیلئے مارکیٹ سے کنسلٹنٹ رکھنے کا فیصلہ، چیف فنانشل آفیسر، ایچ آر، لیگل، پروکیورمنٹ کنسلٹنگ بھرتی کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اصلاحات کیلئےبڑے پیمانے پر فیصلے کئے گئے ہیں، ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کیلئے مارکیٹ سے کنسلٹنٹس رکھے جائیں گے۔ ایل ڈی اے میں چیف فنانشل آفیسر، لیگل کنسلٹنٹ، پروکیورمنٹ کنسلٹنٹ، ہیومن ریسورس کنسلٹنٹ، ایس پی یو کنسلٹنٹ ہائر کئے جائیں گے، کنسلٹنٹس اپنی تجاویز اور رپورٹس بھی تیار کرکے ایل ڈی اے کو پیش کی جائیں گی۔

 کنسلٹنٹ کی تعلیمی قابلیت مارکیٹ کے مطابق رکھی جارہی ہیں،   ایل ڈی اے نے گورننگ باڈی سے اجازت کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرلئے، چوبیس جون کو اتھارٹی میں کیس منظوری کی کئے پیش کئے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer