سٹی 42: سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کی بے چینی دور ہوگئی ۔ ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پینشن میں سات فیصد اضافہ کردیا گیا ۔
محکمہ خزانہ سندھ نے سات فیصد پینشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
سندھ سرکار نے رواں مالی سال 2026 اور 2027 کےبجٹ میں پینشن میں سات فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا .
تنخواہوں ایڈہاک اور کنوینس الائونس کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا .
