ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر  گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ  دے دیا ۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس  ہوا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ یونین نبیل محمود طارق نے صدارت کی۔ 
 گڈزٹرانسپورٹرز  نے  مطالبہ کیا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ایک ماہ کیلئے مقرر کی جائیں،کسٹم ایکٹ ایس آر او 1619کو فوری واپس لینے کا مطالبہ  بھی کیا۔ 
ٹال ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،ود ہولڈنگ ٹیکس آئل ٹرانسپورٹ کے برابر کیا جائے  ۔ایکسل لوڈ پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔
شرکاء نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر ملک گیر پہیہ جام کا عندیہ دیدیا۔