سٹی 42: باغبانپورہ کے علاقہ میں شہری شوکت حسین کے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار ہوگئے ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ پورہ شرجیل اعوان کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی ۔ بزرگ شہری کے اندھے قتل کے 2خواتین سمیت 4ملزمان کو مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے مقدمہ کی رنجش کی بناء پر بزرگ شہری کا گلا دبا کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ کے مطابق ملزمان نے قتل کرنے کے بعد نعش کو زمین میں دبا دیا تھا،
ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App