فاران یامین:ٹاؤن شپ کے علاقے بٹ چوک میں واقع ایک فاسٹ فوڈ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دکان میں موجود قیمتی سامان آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔