دورِ نایاب :ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک مثبت قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو گھر بیٹھے مفت پودے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پی ایچ اے کی فری پودا مہم نے عوام میں ماحول دوست رجحان کو فروغ دیا ہے.
ڈی جی پی ایچ اے نے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کو پراجیکٹ کےبارے میں بریفنگ دی،فوڈ ڈلیوری اور کورئیر کمپنیوں کو بھی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا،شجرکاری مہم میں فلاحی اداروں سے بھی اشتراک کیا جائے گا۔
ڈی جی پی ایچ اے کی بریفنگ کے مطابق شہری صرف ایک کال پر گھر پر پودا منگوا سکتے ہیں، 17 اقسام کے پھل دار پودے فری پہنچائے جا رہے ہیں،مہم کے پہلے روزتقریباً 1 ہزار سے زائد پودے پہنچائے گئے۔