ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی: خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار

پتوکی: خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پتوکی کے علاقے سٹی پھولنگر سے خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار کرلئے گئے، پولیس کا ملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ۔

پتوکی کے علاقے سٹی پھولنگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈکیت گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ستر لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے پھولنگر اور اس کے گردونواح میں درجن سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔