ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ,پولیس افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
 مرحوم ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ اچھرہ کے علاقے مقبول روڈ پر ادا کی گئی ۔نماز جنازہ ڈی آئی جی کے سسرال میاں مقبول کی حویلی میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈی آئی جی امین بخاری،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور علی ناصررضوی ،اطہر اسماعیل ،ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان نے شرکت کی۔ میاں فرقان ،لیگی رہنما حافظ میاں نعمان، ایس پی عمارہ شیرازی سمیت ، دوست احباب اور رشتے داروں نے بھی نماز جنازہ پڑھی ،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو اچھرہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ کے شرکا نے مرحوم کے ورثا اظہار تعزیت کیا اور شارق جمال کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔