جنرل ہسپتال ایک بار پھر پانی سے بھر گیا، آپریشن ملتوی کرنا پڑ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: تیزبارش کے باعث ایک بار پھر لاہور کے اہم ہسپتال جنرل ہسپتال کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ نشیبی علاقہ میں واقع ہونے کی وجہ سے آج پھر جنرل ہسپتال کی وارڈیں پانی سے بھر گئیں۔
جنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا۔
پلاسٹک سرجری ، جنرل سرجری ، فزیوتھراپی وارڈز پانی میں ڈوب گئیں۔
نکاسی آب نہ ہونے سے سیکنڈ فلور پر گائنی آپریشن تھیٹر میں بھی پانی داخل۔
گائنی سمیت دیگر آپریشن تھیٹرز میں علاج تعطل سے دوچار ہو گیا۔
اچانک اور تیز بارش کے ساتھ پانی کے ریلے وارڈوں، اسٹور روز، لیبارٹریں، آپریشن تھیٹرز میں گھسے تو عملہ کو سنبھلنے کا موقع نہیں لا جس کے نتیجہ میں طبی آلات کونقصان پہنچا،درجنوں مریضوں کی سرجری ملتوی کردی گئی۔