بارش سے لاہورہائی کورٹ اور سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر بھی پانی بھر گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور میں آج صبح تیز بارش سے سپریم کورٹ رجسٹری اور لاہور ہائی کورٹ کے اطراف بھی پانی میں ڈوب گئے اور اطراف کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگں۔ تاہم دونوں عدالتوں کی عمارات بارش کے پانی سے محفوظ رہیں۔
لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں بارش سے  ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کےباہر بارشی پانی جمع ہو گیا۔ جی پی او چوک اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پانی ہی پانی تھا۔

شدید بارش کے باوجود وکلا اور سائلین جن کے مقدمات کی آج سماعت تھی کسی نہ کسی طرح عدالتوں میں پہنچتے رہے، تاہم مجموعی طور پر عدالتوں میں کام معمول سے بہت کم ہوا۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2023-07-22/news-1690016349-7027.gif