پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیاں مزید مہنگی

Hyundai Tucson Price Increased
کیپشن: Price of car's
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہوگئی ہیں، ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ مختلف ماڈلز کی کاریوں کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امرا طبقہ کے زیر استعمال گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کِیا لکی موٹرز کے بعد اب ہیونڈائی نے بھی ٹوسان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔  کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمت 21 جولائی 2022 سے لاگو ہوچکی ہیں۔

ہنڈائی نشاط موٹرز کی دو لکثری گاڑیوں کی قیمتیں 10 لاکھ 42 ہزار تک مہنگی ہوگئی ہیں، ٹوسان کی نئی قیمت 6899000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 5856000 روپے تھی۔ یعنی، گاڑی کی قیمت 1042010 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تکسون الٹیمیٹ اے ڈبلیو ڈی 10 لاکھ 37 ہزار بڑھ کر 73 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگی ہے۔یعنی گاڑی کی قیمت میں10 لاکھ 37 ہزار 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں و شربا اضافہ کیا گیا ہے،کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی پیکانٹو مینوئیل ٹرانسمی (ایم ٹی) کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 26 لاکھ روپے سے 31 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیکانٹو آٹو میٹک (اے ٹی) کی قیمت 5 لاکھ روپے اضافے سے 27لاکھ روپے سے بڑھ کر 32لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ 

سپورٹیج الفا کی قیمت 8لاکھ 79ہزار روپے اضافے سے 62لاکھ 50ہزار روپے، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 8لاکھ 92ہزار روپے اضافے سے 67لاکھ 50ہزار روپے اور سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی 8لاکھ 77ہزار روپے اضافے سے 72لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح سٹونک ای ایکس اور سٹونک ای ایکس پلس کی قیمتوں میں 76ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کی قیمتیں بالترتیب 45لاکھ 45ہزار روپے اور 48لاکھ 48ہزار روپے ہو گئی ہیں۔ سورینٹو 2.4فور وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 8لاکھ 95ہزار روپے، سورینٹو 2.4آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 9لاکھ 26ہزار روپے، سورینٹو وی 6فور وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 9لاکھ 26ہزار روپے اور کارنیول کی قیمت میں 11لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer