عید کےدوسرے روز کمشنر لاہور کی چلڈرن ہسپتال آمد،تحائف تقسیم

عید کےدوسرے روز کمشنر لاہور کی چلڈرن ہسپتال آمد،تحائف تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید کے دوسرے روز کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا چلڈرن ہسپتال ، دارالشفقت یتیم خانہ اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،، عملے سے عید ملی، مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز  کمشنر لاہور نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی عیادت کی اور عیدکے تحائف  تقسیم کیے ، دارالشفقت میں موجود افراد کو بھی عید کی مبارک دی اور مٹھائی تقسیم کی۔کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ عید کی حقیقی خوشی ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر ملتی ہے۔

ڈسٹرک جیل آمد پر کمشنر لاہور کو چاک و چوبند پولیس دستے نے سلامی دی، جیل کتاب میں کمشنر لاہور نے تاثرات تحریر کئے اور پودا بھی لگایا۔کمشنر لاہور نے قذافی سٹیڈیم میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کےساتھ خصوصی ملاقات کی ،ان میں مٹھائی تقسیم کی اور کہا کہ ہر وہ شخص قابل تعریف ہے جو آج کے دن بھی اپنے فرائض کو ادا کر رہا ہے۔۔۔