بائیس کروڑ سال پرانے ڈائنوسور کا ’فوسل فٹ پرنٹ‘ نمائش کیلئے پیش

بائیس کروڑ سال پرانے ڈائنوسور کا ’فوسل فٹ پرنٹ‘ نمائش کیلئے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بائیس کروڑ سال پرانے ڈائنوسور کا ’فوسل فٹ پرنٹ‘ نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق فوسل کو برطانوی شہر کارڈف کے نیشنل میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ پتھر میں تبدیل شدہ نشان کو ویلز سے تعلق رکھنے والی چار سالہ ’’لِلی‘‘ نے جنوری میں دریافت کیا تھا یہی وجہ ہے کہ فوسل کا نام بھی ’لِلی‘ کے نام پر ہی رکھ دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائنوسور کی اصل قسم تو معلوم نہیں ہوسکی، لیکن اندازہ ہے کہ وہ ایک چھوٹے قد کا، سبزیاں کھانے والا جانور تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer