دنیا کی مہنگی ترین موم بتی،قیمت سن کر آپ بھی رہ جائیں حیران

دنیا کی مہنگی ترین موم بتی،قیمت سن کر آپ بھی رہ جائیں حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلیمنگ کریپ نامی کمپنی نے یہ بودار موم بتی بنائی ہے جو 30 گھنٹے تک جلتی رہتی ہے۔  جس کی قیمت 2021 برطانوی پاؤنڈ یعنی پاکستان روپوں میں چار لاکھ چالیس ہزار روپے کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  فلیمنگ کریپ نامی کمپنی نے یہ بودار موم بتی بنائی ہےجو 30 گھنٹے تک جلتی رہتی ہے۔ ’اسمیلز لائک کیپٹلزم‘ نام کی اس مومو بتی کو سبزیجاتی سویا موم اور بازیافت شدہ (ری سائیکل) اجزا سے تیار کیا گیا ہے۔ جیسے ہی آپ موم بتی جلاتے ہیں اس سے خالص چمڑے کے بٹوے اور نوٹوں کی بو آتی ہے۔ اس طرح یہ سرمایہ داری نظام کا احساس دلاتی ہے۔  ایک بات اہم ہے کہ اس موم بتی کے لیے ادا کی جانے والی خطیر رقم پورے برطانیہ کے بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ اس طرح یہ مہنگی ترین شے ایک فلاحی مقصد کے تحت تیار کی گئی ہے۔ تاہم دنیا بھر کے اسٹور میں دیگر قیمتی خوشبوؤں والی موم بتیاں بھی فروخت ہورہی ہیں۔

 بودار موم بتی جو 30 گھنٹے تک جلتی رہتی ہےجس کی قیمت 2021 برطانوی پاؤنڈ یعنی پاکستان روپوں میں چار لاکھ چالیس ہزار روپے کی ہے۔