اداکارہ صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Saba Qamar
کیپشن: Saba Qamar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کا بندھن انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر  اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے روز روز کی ٹینشن  نہیں چاہیے۔

 پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہی پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں.

   جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی لائف ہوتی ہے،چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن ٹھیک نہیں ہے۔  ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فلموں کی طرف جانے کا رجحان نہیں رکھتیں اور ابھی صرف ڈراموں پر توجہ دیناچاہتی ہیں۔