لاہور آنے جانے والی 30 پروازیں منسوخ

لاہور آنے جانے والی 30 پروازیں منسوخ
کیپشن: lahore airport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: عید کے دوسرے روز بھی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محدود فلائیٹ آپریشن کا سلسلہ جاری، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی تیس منسوخ اور تین تاخیر کا شکار رہیں۔
 لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 منسوخ کیا گیا، ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241،ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242 ،دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 622 ،دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623، ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 243، ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 244، شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186، دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 628، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 ، استنبول جانے والی پروز ٹی کے 715، کراچی جانے والی پروز پی اے 401 ، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402، کوئٹہ جانے والی پرواز ای آر 543 ، کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 ، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 اور گلگت جانے والی پرواز پی کے 609 کو منسوخ کردیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer