ارطغرل کی دوسری بیوی کی سوشل میڈیا پر دھوم

ارطغرل کی دوسری بیوی کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تقریباًگزشتہ ایک دہائی سے ترک ڈرامے پاکستان میں دکھائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہتے نظر آتے ہیں ۔ ڈراموں میں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کیا ہے اور انکے ڈائیلاگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔

بہت سے کردار ایسے ہیں جو پاکستان میں اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔انہیں کرداروں میں سے مشہور کردار ارطغرل کی دوسری بیوی ایلبلگائے خاتون کا ہے جسے پاکستانیوں نے دل و جان سے پسند کیا ہے اوریہ کردار ترک اداکارہ ہانڈے سورال نے نبھا یا ہے ۔

View this post on Instagram

Tarihi ve günü unuttuysan tatildesin????

A post shared by Hande Soral (@handesoral) on

ہانڈے سورال اپنی خوبصورتی اور قائدانا صلاحیتوں کے باعث ارتغرل غازی کے پانچویں سیزن میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنی رہیں اور انکی مقبولیت میں خوب اضافہ بھی ہوا۔ انہیں مداحوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہے۔ ترک اداکارہ کو اپنی دلکش تصاویر کی بدولت خوب سراہا بھی جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انکی تصاویر آرتے ہی سینکڑوں مداحوں کی جانب سے لائک کی جاتی ہے اور انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

Daha çok selfie mi¿?

A post shared by Hande Soral (@handesoral) on

واضح رہے کہ ترک اداکارہ ہانڈے سورال کا تعلق بُرسا سے ہے اور انہوں نے اپنی پرائمری و ہائیر سکینڈری کی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی تھی جبکہ وہ اپنی گریجوایشن کی تعلیم استنبول کی مشہور یونیورسٹی ،بلگائے یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈپارٹمنت سے حاصل کرر رہی ہیں۔ادکارہ نے اپنی اداکاری کا آغاز 2008میں کیا جب انہوں نے ایک مزاحیہ ڈرامے میں بطور مہمان اداکار کردار ادا کیا تھا۔

View this post on Instagram

Özlenen⛵ #tbt

A post shared by Hande Soral (@handesoral) on

یاد رہے کہ ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer