این اے 127؛ بھیڈ پنڈ کی ارائیں برادری نے بلاول بھٹو کی حمایت کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوہر ٹاؤن کے بھیڈ پنڈ کی آرائیں برادری نے این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری اور پی پی 162 سے منظر عباس کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں عزیزالرحمن چن نے آرائیں برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  چوہدری بھولا آرائیں، چوہدری عظمان آرائیں، میاں متین آرائیں، توصیف ولید، عبدالرحمن انیس اور چوہدری انیس آرائیں نے  تمام برادری کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔