کرکٹ میں اصلاحات ضروری ہیں، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Chairman Pakistan Cricket Board, PCB, PCB Management Committee, Cricket reforms, Pakistan Cricket, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صحافی نے سید محسن رضا نقوی سے سوال کیا کہ آپ کو چیئرمین پی سی بی لگایا جا رہا ہے؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے صحافی سے الٹا سوال کیا، " کیا واقعی مجھے چیئرمین پی سی بی لگایا جا رہا ہے?"یہ کہتے ہوئےانہوں نے سر ہلا کر اپنے چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کا عہدہ قبول کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ کوشش کروں گا کہ کرکٹ کے معاملات کو بھی تیزی سے حل کروں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، ملک کی خدمت کے لیے جو رول ملا اسے پورا کروں گا، اپنی کابینہ میں بھی ایک کرکٹر کو وزیر بنایا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف نے 19 جنوری کو اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے  نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا رکن اور پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا ہے۔