(ویب ڈیسک)سید محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سید محسن رضا نقوی کے نام کی منظوری دیدی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب کچھ دیر میں گورنر ہاﺅس میں ہونے کا امکان ہے، گورنر ہاﺅس میں حلف برداری تقریب کیلئے تیاریاں ہیں، سید محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ مقرر ہونے پر سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔