لاہور کا نیا میئر کون ہوگا؟ صوبائی وزیر نے راز کی بات بتا دی

Who is the New Mayor of Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: صوبائی وزیر محمودالرشید نے کہاہے کہ ہمارے میئر لاہور کےاصل امیدوار حماد اظہر ہوں گے، جو میدان میں آگئے ہیں،حتمی اعلان پارٹی قیادت چندروزمیں کردے گی۔
ٹاؤن ہال میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور میاں محمود الرشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کے مسائل سنے، اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل پارٹی ورکرز کو بااختیار بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے۔ بلدیہ عظمیٰ کے افسران کو باور کرادیا ہے کہ ہمارے کارکنوں کی ہرصورت داد رسی کرنا ہوگی، ہم کوئی این جی او نہیں ، سیاسی جماعت ہیں جو جیت کر اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میاں حماد اظہر میئر لاہور کے اصل امیدوار  ہیں، بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی میدان میں آگئے ہیں، تاہم بلدیاتی امیدواروں کا حتمی اعلان تو پارٹی قیادت کو مناسب وقت پر کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میئر لاہور کے امیدوار کے مقابلے میں ن لیگ کے پاس ایسا امیدوار نہیں ہوگا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، عفیف صدیقی، عابد میر، چودھری اصغر گجر، میاں افتخار اور زبیر خان نیازی بھی موجود تھے۔